برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے پاکستانی شہری کی ای میل شکایت کا فوری نوٹس لیا،

بدھ 11 مارچ 2015 16:19

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے پاکستانی شہری کی ای میل شکایت کا فوری ..

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے پاکستانی شہری کی ای میل شکایت کا فوری نوٹس لیا، برطانوی کمپیوٹرمینو فیکچر کمپنی نے پاکستانی کسٹمر کی ر یڈیانک مشین درست کرکے واپس لوٹا دی، تفصیل مطابق ہارون آباد کے ہومیو معالج محمد طارق نے میڈیکل ریڈیانک کمپیوٹر ڈیوائس برٹش کمپنی سے چند سال پیشتر خرید کی، دوران وارنٹی مدت اس میں خرابی پیدا ہوئی تو درستی کے لئے ڈیوائس کمپنی کی مین ورکشاب واقع جرمنی بھجوا دی گئی، لیکن کمپنی نے پہلے ڈیوائس کی مرمت میں لیت و لعل کیا ، پھر اسے جیسی ہے حالت میں واپس کرنے سے بھی جواب دے دیا،معالج مذکورنے حصول انصاف کے لئے برطانوی لائیرز کی خدمات لینے کو سوچا تو وہ ان کا معاوضہ اس کی بساط سے باہر تھا، آخری چارہ کارکے طور پر محمد طارق نے برطانوی وزیر اعظم دیوڈ کیمرون کو اپنی شکایت ای میل کی ، تو انہوں نے جوابا چند گھنٹے بعد شکایت کو اون کرنے کو کہا جب جواب دیا گیا تو متعلقہ کمپنی میں کھلبلی مچ گئی اور اس نے فوری کسٹمر سے رابطہ کیا اور جرمنی ورکشاپ سے سات دن میں ریڈیانک ڈیوائس جس کی مالیت لاکھوں روپے ہے ، نہ صرف درست کرکے پاکستان واپس بھیج دی بلکہ اضافی پروگرامنگ سے بھی آراستہ کر دیا، مقامی ہومیو معالج نے برطانوی وزیراعظم کی جانب سے شکایت کا فوری نوٹس لینے پر دل شکریہ ادا کیا ہے۔