ٹھٹھہ شہر میں نامعلوم ملزمان ایک 70سالہ شخص مسکین خان کے گھر میں گھس کر ہاتھ پاوں باندھی کرسخت تشدد اور گلا دبا کرقتل کرکے فرار

بدھ 11 مارچ 2015 16:16

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) ٹھٹھہ شہر میں نامعلوم ملزمان نے ایک 70سالہ شخص مسکین خان کے گھر میں گھس کر ہاتھ پاوں باندھی کرسخت تشدد اور گلا دبا کرقتل کرکے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

مقتول پشاورکا رہائشی تھا اور کافی وقت سے یہاں اکیلا گھر میں رہائش پذیز تھا۔ ٹھٹھہ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچایا۔ ڈاکٹروں نے مقتول پر تشدد کرکے قتل کی تصدیق کی ہے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف کیس درج کرکے تفتش شروع کردی ہے ۔