سینٹ اجلاس، اے این پی کے سینیٹر زاہد خان وفاقی وزیر مشاہداللہ خان سے الجھ پڑے

بدھ 11 مارچ 2015 16:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) سینٹ کے اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب اے این پی کے سینیٹر زاہد خان وفاقی وزیر مشاہداللہ خان سے الجھ پڑے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینٹ کے اجلاس میں اپنی سینٹ اجلاس کی آخری تقریر کرتے ہوئے سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ میں تو جارہا ہوں لیکن حکومت اپنا رویہ تبدیل کرے جس پر قائد ایوان راجہ ظفرالحق اور مشاہداللہ خان نے کہا کہ ”آئی مس یو“ تو زاہد خان نے کہا کہ میں اس وقت سے ڈر رہا ہوں جب آپ سلاخوں کے پیچھے ہوں گے ذرا احتیاط کریں۔

متعلقہ عنوان :