سندھ کے نامور ادیب دانشور ممتاز قانون دان سماجی رہنما کامریڈ تاج محمد ابڑو کی 29 ویں برسی جرنلسٹ فورم عمر کوٹ کے تحت منائی گئی

بدھ 11 مارچ 2015 16:06

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) سندھ کے نامور ادیب دانشور ممتاز قانون دان سماجی رہنما کامریڈ تاج محمد ابڑو کی 29 ویں برسی جرنلسٹ فورم عمر کوٹ کے تحت منائی گئی۔ منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کامریڈ تاج محمد ابڑو کی جدوجہد اور خدمات کو کسی طرح بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

پریس کلب عمر کوٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجی رنما فقیر جمال منگھاڑ، صحافی سماجی رہنما فقیر رسول بخش رحمدانی، پریس کلب عمر کوٹ کے سرپرست اعلیٰ حاجی گل حسن آریسر، سندھی ادبی سنگت کے رہنما غلام محمد کمبار وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کامریڈ تاج محمد ابڑو سندھ کے ایک عظیم سپوت ورہنما تھے، کامریڈ تاج محمد ابڑو کے نظریات وافکار آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ وجاوید ہیں۔

تاج محمد ابڑو کی سندھ کے حقوق کیلئے جدوجہد کو کسی طرح بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔آج کی نوجوان نسل کو کامریڈ تاج محمد ابڑو کی زندگی سے سندھ حق پرستی حقوق کیلئے جدوجہد کا درس ملتا ہے۔

متعلقہ عنوان :