Live Updates

پی ٹی آئی ترجمان شیریں مزاری نے برطانوی حکومت سے اہم مطالبہ کر دیا

بدھ 11 مارچ 2015 15:42

پی ٹی آئی ترجمان شیریں مزاری نے برطانوی حکومت سے اہم مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 مارچ 2015 ء) : پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے اپنے ایک ٹویٹ میں بر طانیہ سے اہم مطالبہ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے گھر سے اسلحہ کا ایک بڑا ذخیرہ بر آمد ہوا ہے الطاف حسین ایک بر طانوی شہری ہیں اور وہاں بھی اتنی بڑی تعداد میں اسلحہ رکھنا غیر قانونی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ برطانوی حکومت ااس بات کا نوٹس لے، شیریں مزاری نے ایم کیو ایم کے کارکن وقاص کے قتل کے بارے میں کہا کہ وقاص کو لگنے والی گولی ٹی ٹی پستول سے چلائی گئی تھی رینجرز کے اس بیان نے مزید سوالات کھڑے کر دئے ہیں.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :