ممتاز قادری کی رہائی کے بدلے خون بہا کی پیشکش
بدھ 11 مارچ 2015 15:08
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء)بریلوی مکتبہ فکر کی نمائندگی کرنے والی مذہبی جماعتوں نے منگل کو یہاں اعلان کیا کہ ممتاز قادری کی سزائے موت کو برقرار رکھنے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔ یاد رہے کہ ممتاز قادری کو سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے ممتازقادری کو بری کروانے کے لیے سابق گورنر کے خاندان کو خون بہا کی ادائیگی کی بھی پیشکش کی۔
ممتاز قادری اپنے جرم کا خود اعتراف کیا تھا۔ کراچی پریس کلب پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت علمائے پاکستان، جماعتِ اہلِ سنت، پاکستان سنی تحریک اور پاکستان سنی الائنس کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے نام پر متحمل اور غیرمتشدد مذہبی حلقوں کے ساتھ یکساں سلوک کررہی ہے۔(جاری ہے)
جمیعت علمائے پاکستان کے شبیر ابو طالب نے کہا ’’حکومت ایسے چیلنجز پیدا کرنے کی ذمہ دار ہے، جس سے بالآخر خود اس کے لیے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔
‘‘ انہوں نے کہا ’’اہلِ سنت مکتبہ فکر کی نمائندہ جماعتیں کسی قسم کا انتشار یا تشدد کو متحرک نہیں کرنا چاہتیں۔ ہم ممتاز قادری کے معاملے پر صحتمند مباحثے کے لیے تیار ہیں۔‘‘ شبیر ابو طالب نے کہا کہ ان کے مسلک کی جماعتوں نے فیصلہ کیا تھا کہ ممتاز قادری کے خلاف اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا، اور اس کے لیے قانونی ماہرین اور سینئر وکلاء کے ساتھ ملاقاتیں کی جارہی تھیں۔‘‘ انہوں نے کہا ’’ہماری یادداشت میں ریمنڈ ڈیوس کا مقدمہ اب بھی تازہ ہے۔ ملک کی سیاسی قیادت نے قومی سلامتی پر سمجھوتہ کیا اور اسلامی قوانین کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قاتل (ریمنڈ ڈیوس) کو رہا کردیا گیا۔ ہم (ممتاز قادری کی رہائی کے لیے) سلمان تاثیر کے خاندان کو خون بہا کے ضمن میں بھاری رقم ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘‘مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.