کراچی لاہور موٹروے کے حیدر آباد سیکشن کی تعمیر کے پہلے مرحلے کا افتتاح وزیر اعظم نواز شریف نے کر دیا

بدھ 11 مارچ 2015 14:53

کراچی لاہور موٹروے کے حیدر آباد سیکشن کی تعمیر کے پہلے مرحلے کا افتتاح ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 مارچ 2015 ء) کراچی لاہور موٹروے کے افتتاح کے لیے وزیر اعظم نواز شریف کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے کراچی لاہور موٹروے کے حیدر آباد سیکشن کی تعمیر کے لیے پہلے مرحلے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے ترتیح کی نقاب کشائی کی جبکہ اس سیکشن کی تعمیر میں 36 ارپ روپے لاگت آئے گی جبکہ لاہور کراچی موٹروے پر مجموعی طور پر 361 ارب روپے لاگت آئے گی ، لاہور کراچی موٹر وے کا یہ منصوبہ 5 مراحل پر مشتمل ہو گا جبکہ موٹر وے 6 لینز پر مشتمل ہو گی اور منصوبہ ڈھائی سال میں مکمل کیا جائے گا جبکہ موٹر وے پر 8 انٹر چینجز اور 24 گھنٹے کام کرنے والے ٹول پلازہ بھی تعمیر کیے جائیں گے، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے زیر غور اس پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے جس کی تکمیل کے بعد کراچی اور لاہور کے مابین سفری سہولیات فرااہم کی جائیں گی.

افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ گورنر سندھ وشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ بھی موجود تھے.