بھارت اربوں ڈالر خرچ کر کے بھی جوہری ہتھیاروں میں پاکستان سے پیچھے

بدھ 11 مارچ 2015 13:51

شکاگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) امریکی یونیورسٹی سے منسلک سائنسدانوں نے جوہری شعبے میں بھارت کی پاکستان کے مقابلے میں کمزوری کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے شعبے میں بھارت پاکستان سے کئی گنا پیچھے ہے۔امریکا کی شکاگو یونیورسٹی سے منسلک سائنسدانوں کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس بھارت سے کئی گنا زیادہ ہتھیار ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے پاس 120جوہری ہتھیار ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں بھارت کے پاس 100ایٹمی ہتھیار ہیں۔جوہری ہتھیاروں کے جنگی جنون میں مبتلا اربوں ڈالر خرچ کرنیوالا بھارت پاکستان سے بہت پیچھے ہے ۔ سائنسدانوں کے مطابق دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ جوہری ہتھیار روس اور امریکا کے پاس ہیں دونوں ممالک کے پاس 5,5ہزار ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔فرانس کے پاس 300، چین کے پاس 250، برطانیہ 225اور اسرائیل 80ایٹمی ہتھیار رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :