ملکی مسائل کے حل کے ضروری ہے تمام طبقات سے باہمی مشاورت سے فیصلے کئے جائیں ‘ ثمینہ خالد گھرکی

بدھ 11 مارچ 2015 13:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء)پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے چیئرمین سینٹ کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مسائل کے حل کے ضروری ہے کہ تمام طبقات سے باہمی مشاورت سے فیصلے کئے جائیں اور ہمارے قائد آصف علی زرداری اسی پر عمل کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتون کے ساتھ اتفاق رائے کرکے فیصلے کررہے ہیں اور ملک میں جاری مفاہمت کی سیاست کو مزید مضبوط کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ ملک کا مستقبل اور ترقی مضبوط جمہوریت اور جمہوری نظام کے استحکام سے ہی ممکن ہے یہ بات خوش آئند ہے کہ اتفاق رائے سے تمام معاملات کو حل کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی بہت اچھی ہے کہ ماضی کی غلطیوں اور کوتاہیوں سے سبق سیکھتے ہوئے سیاسی جماعتیں تمام معاملات کو باہمی مشاورت سے حل کرنے کے لئے متفقہ فیصلے کررہی ہیں جو بلا شبہ آصف علی زرداری کی بہترین سیاسی بصیرت کی ایک مثال ہے ۔