کراچی،ایم کیو ایم کے کارکن وقاص کو رینجرز کی گولی نہیں لگی ،ڈی جی رینجرز
بدھ 11 مارچ 2015 13:45
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) ڈی جی رینجرز نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکن وقاص کو گولی رینجرز کی نہیں لگی بلکہ کسی نے چھوٹے ہتھیار سے قریب سے ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے ۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز نائن زیرو پر رینجرز چھاپے کے دوران ایم کیو ایم کا کارکن گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا جس پر ڈی جی رینجرز نے بتایا کہ وقاص کو رینجرز کی گولی نہیں لگی ،انہوں نے مزید بتایا کہ 2 گھنٹے تک نائن زیرو پر سرچ آپریشن کیا گیا اس دوران رینجرز واپس جارہی تھی کہ نامعلوم افراد نے چھوٹے ہتھیاروں سے رینجرز پر فائرنگ کی جبکہ رینجرز نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔
ڈی رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران رینجرز کے پاس بڑے ہتھیار تھے جبکہ وقاص کو کسی نے چھوٹے ہتھیار سے قریب سے ہی ماتھے پر گولی ماری جو دماغ سے نکل گئی ۔دوسری جانب چیف پولیس غلام تھیپو نے بتایا کہ وقاص کی پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں چھوٹے ہتھیار سے نشانہ بنایا گیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
-
فرانسیسی دستے یوکرین بھیجے گئے تو روسی فوج کا جائز ہدف ہوں گے، ماسکو
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی
-
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل
-
عمران خان نے ہمیشہ درس دیا کہ قانون کی عملداری سے ہی ملک ترقی کرے گا
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بطور اپوزیشن لیڈر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مسترد کرتا ہوں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.