نائن زیرو پر کارروائی حکومت نے کرائی ‘ الزام بے بنیاد ہے،راجہ ظفر الحق

بدھ 11 مارچ 2015 13:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ یہ بات قطعاً غلط ہے کہ چیئرمین سینیٹ کیلئے ساتھ نہ دینے پر حکومت نے نائن زیرو پر کارروائی کی ہے،ایم کیو ایم کے الزامات بے بنیاد ہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز راجہ ظفر الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے فیصلہ کیا تھا کہ صوبے کے وزیراعلیٰ کی کپتانی میں دہشت گردی اور شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ کروں گااور ایوان کو اس حوالے سے تفصیل سے آگاہ کروں گا،انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے خود فیصلہ کیا ہے صوبے کے وزیراعلیٰ کی کپتانی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی سکیورٹی فورسز، پولیس اور رینجرز کریں گے ،مسلم لیگ (ن) کسی بھی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں ہے اور یہ بات قطعاً غلط ہے کہ ایم کیو ایم نے چیئرمین سینیٹ کیلئے حکومت کا سا تھ نہیں دیا اور حکومت نے بدلے میں نائن زیرو پر کارروائی کی ہے ایم کیو ایم کے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں ہماری ایم کیو ایم سے کوئی ناراضگی نہیں ہے