نائن زیروپر چھا پہ ایم کیوایم کے رہنماعامرخان،عبدالحسیب اورسلیم دانش گرفتار

بدھ 11 مارچ 2015 13:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیروپررینجرزکے چھاپے کے خلاف ایم کیوایم نے ملک بھرمیں پْرامن یوم احتجاج کااعلان کرتے ہوئے کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

رابطہ کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق رینجرزنے نائن زیروکامحاصرہ کرکے الطاف حسین کی رہائشگاہ پرچھاپامارااورایم کیوایم کے رہنماعامرخان،عبدالحسیب اورسلیم دانش کوگرفتارکرلیا جبکہ ارشدحسین،ڈاکٹرایوب شیخ اورریحان ظفرسمیت متعددکارکن بھی گرفتارکرلیے گئے۔

تاجراورٹرانسپورٹ برادری بطوراحتجاج کاروباراورٹرانسپورٹ بندرکھیں۔رابطہ کمیٹی کے مطابق چھاپے کے دوران ٹیلی فون اورکیمرے بندکرکے رابطہ منقطع کردیا اور کمپیوٹر،ٹی وی ودیگرسامان توڑدیاگیا۔رینجرز نے تنظیمی معاملات سے متعلق فائلیں بھی اپنے قبضے میں لے لیں۔رابطہ کمیٹی نے چھاپے کے خلاف ملک بھر میں پرامن یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :