انجمن آرائیاں کے رہنماؤں کا سندھ آرائیں کنونشن کو کامیاب بنانے کیلئے عمر کوٹ کا دورہ

بدھ 11 مارچ 2015 13:43

کنری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) انجمن آرائیاں کے رہنماؤں نے سندھ آرائیں کنونشن کو کامیاب بنانے کیلئے عمر کوٹ کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق انجمن آرائیاں سندھ کے رہنماؤں پرویز آرائیں اور نصیر آرائیں نے 22 مارچ کو حیدرآباد میں ہونے والے سندھ آرائیں کنونشن کو کامیاب بنانے کیلئے ضلع عمر کوٹ کے مختلف شہروں کنری، عمر کوٹ، نبی سر، سامارو، پتھورو اور ٹالہی سمیت گاؤں گوٹھوں کا دورہ کیا اور لوگوں سے ملاقاتیں کرکے ان کو کنونشن میں شرکت کی دعوت دی۔

اس موقع پر انجمن آرائیاں کے مقامی رہنما محمد حنیف آرائیں، ڈاکٹر ندیم آرائیں اور محمد سلیم آرائیں بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پرویز آرائیں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 22 مارچ کو حیدرآباد میں منعقد ہونے والا سندھ آرائیں کنونشن ایک بڑا سنگ میل ثابت ہوگا جس میں ملک بھر سے لوگ شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انجمن آرائیاں خدمت خلق پر یقین رکھتی ہے اور اس کو مزید وسعت دی جائے گی۔

محمد حنیف آرائیں نے کہا کہ آئندہ 6 ماہ کے دوران انجمن آرائیاں کی جانب سے ایک بڑی ایمبولینس سروس کا آغاز کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنری ضلع عمر کوٹ سے کنونشن میں سینکڑوں افراد پر مشتمل قافلہ شرکت کرے گا۔ صوبائی رہنماؤں نے ظفر اقبال آرائیں سے ان کی الدہ اور حاجی میاں محمد سلیم سے ان کے بہنوئی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ عنوان :