حافظ آباد،ریلوے پولیس نے 15افغانی بچوں سمیت سرغنہ کو دستاویزات نہ ہونے پر گرفتار کر لیا

بدھ 11 مارچ 2015 13:35

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء ) ریلوے پولیس نے 15افغانی بچوں اور انکے سرغنہ کو دستاویزات نہ ہونے پر گرفتار کر لیا،افغانی بچوں کو پاکستان ایکسپریس کے ذریعے راولپنڈی لیجایا جا رہا تھا،بچوں کی عمریں 12سے 15سال ہیں اور انہیں بیرون ملک منتقل کیا جانا تھا۔

(جاری ہے)

مانسہرہ کا رہائشی حیات اللہ15افغانی بچوں جاوید،گل خان،عبداللہ،سلام،عثمان،ہدایت اللہ،عصمت اللہ،ضابط خان وغیرہ کو بیرون ملک منتقل کرنے کے لئے لے جا رہا تھا کہ حافظ آباد ریلوے اسٹیشن پر پولیس نے شک گزرنے پر ان سے دستاویزات طلب کیں لیکن وہ کوئی بھی ثبوت پیش نہ کر سکیں جس پر پولیس کی مزید نفری بھی طلب کر لی گئی ۔

پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ تمام افغانی بچوں کو بیرون ملک منتقل کیا جانا تھا ،ملزم حیات اللہ نے ان افغانی بچوں کو ہری پور کے علاقہ سے لیااور انہیں بلوچستان کے رستہ ایران سمگل کیا جانا تھا ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ان بچوں کو ایران کے بعد مختلف یورپین ممالک میں بھجوایا جانا تھا تاہم اس سلسلہ میں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس نے ان کے قبضہ سے ٹکٹیں اور دیگر سامان بھی قبضہ میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :