عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

بدھ 11 مارچ 2015 13:34

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) عالمی منڈی میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روزخام تیل کی قیمتوں میں کمی کارجحان دیکھا گیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک میں کنٹریکٹ کے تحت لائٹ سویٹ خام تیل کے مئی کیلئے سودے ایک ڈالر 71سینٹ کمی کے بعد48.29ڈالر فی بیرل اور برینٹ نارتھ سی آئل کے مئی کیلئے سودے دو ڈالر 14سینٹ کمی کے ساتھ 56.39 ڈالر فی بیرل میں طے پا ئے ۔