چھوٹی بچتیں کرنے والوں کی تعداد میں 43 فیصد کا نمایاں اضافہ

بدھ 11 مارچ 2015 13:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء)سال2014ء کے دوران ملک میں چھوٹی بچتیں کرنے والوں کی تعداد میں سال2013ء کے مقابلے میں 43 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور سال2014ء کے اختتام پر ان کی تعداد85 لاکھ افراد تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ سال کے دوران چھوٹی بچتیں کرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا اور بچتوں کی مالیت میں25 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سال 2014ء کے اختتام پر چھوٹی بچتوں کی مالیت43 ارب50 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق چھوٹی بچتوں کی شرح اور بچت کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ بنیادی طور پرمائیکرو فنانس بینکوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔