سرمائے کی قلت، سٹیٹ بنک نے تیئس ارب سے زائد فراہم کر دئیے

بدھ 11 مارچ 2015 13:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت کو دور کرنے کے لئے اسٹیٹ بنک نے تیئس ارب بیس کروڑ روپے فراہم کر دئیے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بنک کے مطابق سرمایہ فراہم کرنے کے لئے سات روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹی بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز کی خریداری کی گئی۔ خریدے گئے بلز پر شرح سود آٹھ فیصد طے پائی۔ اوپن مارکیٹ آپریشن کے لئے سرمایہ کاروں نے تیئس ارب ستر کروڑ روپے کی پیشکشیں فراہم کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :