عالمی بینک نے پاکستان کے ساتھ شراکت داری پروگرام کو آئی ایم ایف پروگرام سے مشروط کردیا

بدھ 11 مارچ 2015 13:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) عالمی بینک نے پاکستان کے ساتھ اپنے چار سالہ شراکت داری پروگرام کو آئی ایم ایف پروگرام سے مشروط کردیا ۔عالمی بنک کی پاکستان کیلئے ملکی شراکت کی حکمت عملی دوہزار پندرہ تا انیس جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میکرواکنامک فریم ورک یا آئی ایم ایف کے بغیر بنک نئے ترقیاتی پالیسی کے مالیاتی منصوبوں میں مدد نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

بنک کا مزید کہناہے کہ اس دوران عالمی بنک کی اصلاحات پر عمل نہ کرنے کا خطرہ بھی شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق پاور سیکٹرمیں اصلاحات سے بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت بارہ سینٹ سے کم ہو کر دس سینٹ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ آٹھ گھنٹے سے کم کر کے پانچ گھٹنے کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق بجلی بلوں کی وصولی کی شرح کوچھیاسی فیصد سے بڑھا کرچورانوے فیصد تک لائی جا سکے گی، رپورٹ کے مطابق پائیدار علاقائی تعاون سے پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار میں دوفیصد اضافے کا امکان ہے۔