وزیر اعظم نواز شریف کی حب الوطنی اور سیاسی بصیرت سے پاکستان بند گلی سے نکل آیا،چوہدری شیر علی

بدھ 11 مارچ 2015 13:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف انسان کے روپ میں نفرت زدہ بھڑیا ہے، وزیر اعظم میاں نواز شریف کی حب الوطنی اور سیاسی بصیرت سے پاکستان بند گلی سے نکل آیاہے مسلم لیگ کی حکومت انشاء اللہ قیام امن سمیت ہرمعاملے میں سرخرو ہوگی اور آبرو مندانہ انداز میں آگے بڑھے گی۔

(جاری ہے)

ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت کادہشت گردی کے خلاف متحد ہوناقیام امن اور سیاسی استحکام کیلئے سنگ بنیاد ہے ، ان خیالات کاظہار انہوں اپنے دفتر ناظم آباد سٹی میں مسائل کے حل کیلئے آنیوالے تاجروں،علماء اور مختلف مکاتب کے لوگوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیاچوہدری شیر علی نے کہا کہ پاکستان دونوں ہاتھوں سے لوٹنے ، سفارشی کلچر وکرپشن کو فروغ دینے ،ملک کودہشت گردوں کے حوالے کرنے والا ،محترمہ بے نظیر کو قتل کرنے والاپرویز مشرف انسان کے روپ میں نفرت زدہ بھڑیا ہے جو جب سے میاں محمد نواز شریف کو اقتدار ملا ہے تب سے ہاتھ مل رہا ہے پرویز مشرف کے اس بیان پر کہ نواز شریف کا اقتدار میں رہنا ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہے پر تبصرہ کرتے ہوئے چوہدری شیر علی نے کہا کہ نواز شریف کا اقتدارہزار ہا درجے بہترہے قوم کا بچہ جانتا ہے کہ اس ڈکٹیڑنے عام آدمی کے حقو ق غصب کئے ،اقتدار کے زعم میں عوام کو مکے دکھائے اورجب یہ گیا تو قوم نے اس سے خلاصی پانے پر اللہ کے دربار میں سجدہ ریز ہوکر شکرانے کے نفل ادا کئے انہوں نے عوام کی فلاح و بہبود اور انکا معیار زندگی بہتر بنانا حکومت کی تر جیحات میں شامل ہے وزیر اعظم نواز شریف ملک کو ترقی یافتہ اور قوم کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں اس کے لئے انکی خصوصی ہدایت پر ملک بھر میں شروع کئے جانے والے فلاحی پروگراموں سے عوام مستفید ہو رہے ہیں اسی طرح وزیر اعلی پنجا ب شہباز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ کی حکومت پنجاب میں عام آدمی کے مسائل دور کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بہتر وسائل فراہم کرنے میں مصروف ہے ۔

متعلقہ عنوان :