نائن زیرو پر رینجرز کا چھاپہ، گورنر سندھ کا وزیرداخلہ اور ڈی جی رینجرز سندھ سے رابطہ

بدھ 11 مارچ 2015 13:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) گورنر سندھ عشرت العباد نے نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور ڈی جی رینجرز سے رابطہ کیا ہے اور کراچی کی صورت حال اور نائن زیرو پر چھاپے کی وجوہات معلوم کیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز رینجرز نے علی الصبح نائن زیرو پر چھاپہ مارا ،اس چھاپے کے دوران ایم کیو ایم کا ایک کارکن جاں بحق ہوگیا جبکہ متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے،گورنر سندھ عشرت العباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے رابطہ کیا اور نائن زیرو پر رینجرز چھاپے کے حوالے سے آگاہ کیا ،وزیر داخلہ نے گورنر سندھ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس حوالے رپورٹ طلب کریں گے اور نائن زیرو پر چھاپے کی اصل وجوہات معلوم کریں گے اور اس صورت حال پر قابو پا لیا جائیگا،دوسری جانب گورنر نے ڈی جی رینجرز سے بھی رابطہ کیا اور نائن زیرو پر چھاپے اور کراچی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا