واپڈا اور چائنہ تھری گارجز کمپنی کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط

بدھ 11 مارچ 2015 13:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) وزیر اعظم ہاؤس میں پاکستان اورچائنہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب منعقد کی گئی ،تقریب میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور امریکی سفیر سن وی ڈونگ نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز وزیر اعظم ہاؤس میں واپڈا اور چائنہ تھری گارجز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ،چیئرمین واپڈا ظفر محمود جبکہ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر لوچنگ نے معاہدوں پر دستخط کئے ،معاہدے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعلیم وتربیت کے تعاون کو بڑھایا جائیگا،تقریب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے علاوہ دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :