نائن زیر پر رینجرز کا چھاپہ ، سینئر صحافی ولی خان بابر قتل کیس میں عدالت سے سزا یافتہ مجرم فیصل موٹا بھی گرفتار

بدھ 11 مارچ 2015 13:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیر پر رینجرز نے چھاپے کے دوران سینئر صحافی ولی خان بابر قتل کیس میں عدالت سے سزا یافتہ مجرم فیصل موٹا کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو رینجرز نے چھاپے کے دوران متعدد سزائے موت کے اشتہاری مجرموں سمیت سینئر صحافی ولی خان بابر کے قتل کے الزام میں عدالت سے سزا موت پانے والے اشتہاری مجرم فیصل موٹا کو بھی گرفتار کیا ہے رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ ولی خان بابر قتل کے ملزم کو بھی نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا ہے اس کے علاوہ کئی اور سزائے موت کے اشتہاری مجرموں سمیت 10 سے 12 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا جس کا ریکارڈ چیک کرنے کے بعد چھوڑدیا جائے گا اگر ان کا کرمنل ریکارڈ موجود نہ ہوا تو ۔

متعلقہ عنوان :