کم عمری کی شادی‘دولہا وگواہان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

بدھ 11 مارچ 2015 12:51

کم عمری کی شادی‘دولہا وگواہان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء )مقامی عدالت نے کم عمری کی شادی کے قانون کے تحت مقدمے میں دولہا اور گواہان کے اکیس مارچ کیلئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں کم عمری کی شادیوں سے متعلق قانون سازی کے بعد درج ہونیوالے پہلے مقدمے میں دولہا پینتیس سالہ عزیز اللہ ، نکاح خواں گواہان اور وکلاء کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

نو سالہ آمنہ کی والدہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کی بیٹی کو اغواء کرکے شادی کی گئی ہے، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیخلاف دولہا عزیز اللہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئے لڑکی کو شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم جاری کردیا ہے ، ماہر قانون دان نور ناز آغا کا کہنا ہے کہ قانون سازی کے بعد اب ملزمان سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔کم عمری کی شادی سے متعلق اس مقدمے میں معاشرتی طور پر افسوس ناک بات یہ ہے کہ دولہا عزیز اللہ کم عمر آمنہ کا خالو ہے۔