یہ بات غلط ہے کہ مسلم لیگ ن کی حمایت نہ کرنے پر ایم کیو ایم سے انتقام لیا گیا ہے، مسلم لیگ ن کے رہنما راجا ظفر الحق

بدھ 11 مارچ 2015 12:44

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 مارچ 2015 ء) : کراچی کی صورتحال کے پیش نظر یم کیو ایم کے سینیٹر طاہر مشہدی نے مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیا ہمیں نواز شریف کی حمایت نہ کرنے کی سزا دی جا رہی ہے جس پر مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ یہ بات قطعاً غلط ہے کہ مسلم لیگ ن حمایت نہ کرنے پر ایم کیو ایم سے انتقام لے رہی ہے، انہون نے وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی کراچی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے جس کے نتیجے میں شہر کی سکیورٹی کے لیے ایک نظام قائم کیا جائے گا جس کی سر براہی وزیر اعلیٰ سندھ کریں گے اور اس نظام میں رینجرز، پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاران شامل ہوں گے.