امریکی صدر نے تجربہ کار سفارت کار ڈیوڈ ہیل کو پاکستان کے لیے نیا سفیر نامزد کردیا
بدھ 11 مارچ 2015 11:51
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء ) امریکی صدر براک اوباما نے تجربہ کار سفارت کار ڈیوڈ ہیل کو پاکستان کے لیے امریکہ کا نیا سفیر نامزد کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق باراک اومابا نے ڈیوڈ ہیل کو پاکستان میں نیا امریکی سفیر نامزد کردیا ہے تاہم ڈیوڈ ہیل کی تعیناتی امریکی سینیٹ کی منظوری سے مشروط ہوگی۔ اگر امریکی سینیٹ نے ڈیوڈ ہیل کی تعیناتی منظور کرلی تو پھر وہ پاکستان میں رچرڈ اولسن کی جگہ نئے امریکی سفیر کے فرائض انجام دیں گے۔
وائٹ ہاوٴس کے پریس سیکریٹری کے مطابق 55 سالہ ڈیوڈ ہیل اس وقت لبنان میں امریکہ کے سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔صدر اوباما کی جانب سے نامزدگی کے بعد اب ان کے نام کی امریکی سینیٹ سے توثیق ضروری ہے۔نامزدگی کی منظوری کی صورت میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ کسی جنوبی ایشیائی ملک میں بطور سفیر تعینات ہوں گے۔(جاری ہے)
امریکی فارن سروس کے تجربہ کار رکن ہیل مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں سفارت کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وہ ماضی میں مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی کی ذمہ داریاں بھی ادا کر چکے ہیں۔ہیل 2009 سے 2011 تک مشرقِ وسطیٰ کے لیے نائب ایلچی اور پھر 2011 سے 2013 تک خصوصی نمائندے رہے۔اس کے بعد یکم اگست 2013 کو انھیں لبنان میں امریکی سفیر بنا کر بھیج دیا گیا تھا۔اس وقت پاکستان میں امریکہ کے لیے سفارت کاری کے فرائض رچرڈ اولسن سرانجام دے رہے ہیں جنھوں نے 2012 میں یہ عہدہ سنبھالا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.