کراچی : رینجرز کا ایم کیو ایم کے دفتر پر چھاپہ، متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا: ترجمان رینجرز

بدھ 11 مارچ 2015 10:54

کراچی : رینجرز کا ایم کیو ایم کے دفتر پر چھاپہ، متعدد ملزمان کو گرفتار ..

کراچی اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 مارچ 2015 ء) : کراچی کے علاقہ نائن زیرو اور خورشید میمورل ہال کے علاقوں میں ایم کیو ایم کے دفتر اور اطراف میں رینجرز حکام نے چھاپے مارے، چھاپے کے دوران راستوں کو بلاک کر کے جگہ کی تلاشی لی گئی.

(جاری ہے)

جن میں متعدد مطلوب ملزما ن کو گرفتار کیا گیا ہے رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ چھاپوں کے دوران ملزم فیصل موٹا کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو کہ ملزم ولی بابر قتل کے مقدمے میں ملوث ہے، ک اس کے علاوہ ملزم نادر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ، ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے باقی ملزمان کی شناخت بھی جاری ہے تاہم علاقہ میں خوف و ہراس کی ایک لہر دوڑ گئی ہے جبکہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا ہے.

کرنل طاہر کا کہنا ہے کہ چھاپوں کے دوران ممنوعہ اور غیر قانونی اسلحہ بر آمد ہوا ہے جبکہ ایم کیو ایم کے کارکن فیصل سبز واری کا کہنا تھا کہ اسلحہ ضرور بر آمد ہوا ہے لیکن وہ سب لائسنس شدہ ہے.