کراچی :ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ ، غیر ملکی اسلحہ ، بلٹ پروف جیکٹس برآمد

بدھ 11 مارچ 2015 10:48

کراچی :ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ ، غیر ملکی اسلحہ ، بلٹ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) ایم کیوا یم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز نے چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں غیر ملکی اسلحہ ، بلٹ پروف جیکٹس اور سیکڑوں گولیاں بر آمد کر لیں ، آپریشن کے دوران سزائے موت کے مجرم اور ٹارگٹ کلر کو بھی گرفتار کیا گیا ، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ متحدہ کے رہنما عامر خان کو تفتیش کے لئے اپنے ساتھ رکھا ہے ، رینجرز کی بھاری نفری نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر صبح پانچ بجےنائن زیرو کے اطراف کا محاصرہ کیا اور ایم کیو ایم کے مرکز ، الطاف حسین کی رہائش گاہ اور خورشید بیگم سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ، ترجمان رینجرز کرنل طاہر کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد میں سزائے موت کا مجرم اور ٹارگٹ کلر کے علاوہ متحدہ کے رہنما عامر خان بھی شامل ہیں ، ترجمان کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران مختلف اقسام کا چھوٹا بڑا غیر ملکی اسلحہ ، بلٹ پروف جیکٹس اور سیکڑوں کی تعداد میں گولیاں بھی برآمد ہوئیں ۔

(جاری ہے)

کرنل طاہر نے میڈیا کو بتایا کہ خورشید بیگم میموریل ہال سیل کر دیا گیا ہے ۔ کسی ایم این اے اور ایم پی اے کو حراست میں نہیں لیا گیا تاہم جہاں جرائم پیشہ افراد موجود ہوں گے وہاں کارروائیاں کی جائیں گی ۔ ترجمان کے مطابق کسی جگہ نو گو ایریا برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ کراچی میں بیریئرز ہٹانے کا حکم سپریم کورٹ کی طرف سے ہے ۔

متعلقہ عنوان :