’ ہم پاکستان کو ہرا سکتے ہیں ‘ نیل او برائن

منگل 10 مارچ 2015 00:13

’ ہم پاکستان کو ہرا سکتے ہیں ‘ نیل او برائن

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز نیل او برائن کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم پاکستان کو اپنے آخری میچ میں شکست دے سکتی ہے۔ بھارت کے خلاف میچ میں شکست کے بعد ان کا کہنا تھا ’ ہم نے پاکستان کو اس سے قبل بھی شکست دی ہے اور ہم جانتے ہیں کہ ہم انھیں اس بار بھی شکست دے سکتے ہیں۔‘ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا موازنہ کرتے ہوئے نیل کا کہنا تھا ’ بھارت ہمارے لیے ایک مشکل حریف تھا لیکن ان کے مقابلے میں ہم سمھجتے ہیں کہ ہم پاکستان کو ہرا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان میچ 15 مارچ کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا ’ تمام کھلاڑیوں کا اعتماد عروج پر ہے۔ بھارت کے خلاف میچ میں شکست کے باوجود کھلاڑی مسکرا رہے ہیں جو کہ اچھی بات ہے۔‘ منگل کو بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں نیل اوبرائن نے آئرلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 75 رنز بنائے تھے۔ نیل او برائن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی بولرز اچھی بولنگ کررہے ہیں لیکن ان کے بلے باز اچھی بیٹنگ نہیں کر پا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا ’ عالمی کپ کے اگلے مرحلے میں جانا ہی ہمارے لیے سب کچھ ہے۔‘ یاد رہے 2007 میں ویسٹ انڈیز میں ہونے والے کرکٹ کے عالمی کپ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی تھی۔

متعلقہ عنوان :