دینی مدارس ہمارے مستقبل کی ضامن ہے اور اسلام کے قلعے ہیں ، جمعیت علماء اسلام

منگل 10 مارچ 2015 23:41

مچھ) اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء (جمعیت علماء اسلام تحصیل مچھ کے امیرحافظ صدیق سمالانی جنرل سیکرٹری مولانا حسن شاہ نائب امیر مولانامحمد انور سمالانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا قاسم شاہ سالار حافظ فضل الرحمن مینگل ودیگر نے اپنے ایک جاری پریس ریلیز بیان کہا کہ دینی مدارس ہمارے مستقبل کی ضامن ہے اور اسلام کے قلعے ہیں دینی مدارسوں کو بدنام کرنے کیلئے منظم منصوبہ کی گئی اور کیا جارہاہے لیکن جمعیت وہ واحد جماعت ہے جو ان سازشوں ناکام بنانے کیلئے دیوارکی مانند کھڑی ہے سولہ مارچ کو ڈیرہ مراد جمالی میں ہونیوالی پیغام امن کانفرنس کی تیاریوں کی سلسلے میں جمعیت علماء اسلام مچھ کے شوری اور عمومی کا اجلاس بروزجمعرات 12مارچ کو صبح نوبجے مرکزی جامع مسجد مچھ میں طلب کیا گیا ہے تمام ساتھی اجلاس میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ پیغام امن کانفرنس میں شرکت کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :