مریدکے پولیس کی خصوصی مہم98اشتہاری گرفتار بھاری مقدار میں شراب،چرس، اور اسلحہ برآمد

منگل 10 مارچ 2015 23:38

مریدکے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) مریدکے پولیس کی خصوصی مہم98اشتہاری گرفتار بھاری مقدار میں شراب،چرس، اور اسلحہ برآمد ۔تفصیل کے مطابق مریدکے سرکل تھانہ سٹی،نارنگ منڈی اورتھانہ صدر پولیس نے ڈی پی او شیخوپورہ افضال کوثر کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل مریدکے ارشد محمود ساہی کی قیادت میں مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 98اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

جبکہ دیگر ملزمان سے 128لیٹر شراب ،6کلو چرس، 6بندوقیں،1کلاشنکوف،1رائفل،34پسٹل اور 281کارتوس برآمد کرلئے ۔ڈی اسی پی مریدکے ارشد محمود ساہی نے کرایئم کنٹرول میٹنگ کے دوران انجمن شہریاں ہدوکی کے صدر رانا نواز اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا محکمہ پولیس میں کارکدگی نہ دیکھانے والے افسران کے لیئے کو ئی جگہ نہیں عوام کے جان مال کی حفاظت کی زمہ داری پولیس پر ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کو کارکرد گی کی بنیاد پر ایسا ماحول پیدا کرنا چاہیے کہ لوگ اپنے گھروں کے دروازے کھلے چھوڑ کر سوسکے تاجر اپنے آپ کو دن رات محفوظ سمجھ سکے ۔انہوں کہا ہمیں عوام کے تحفظ کے لیئے اس محکمہ میں بھرتی کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا عوام کے جان مال کے تحفظ کے لیئے محکمہ پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کیئے ہیں ہمیں انکی لاج رکھنی ہے پولیس کو عوام دوست ہونا چاہیے نہ کے عوام پولیس کے پاس اپنے مسائل لیکر آنے سے گھبرائے ۔

انہوں اس موقع پر سرکل مریدکے کے تینوں تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقہ سے کرایہ داروں کے کوائف ممکمل کرنے کا سختی سے حکم جاری کیا اور سرکل میں رہنے والے افغانیوں کے شہر سے آنے اور جانے کے اندارج کی تلقین اور مکان مالکان کو کریہ داری قوانین پر عمل کروانے کی تلقین اس موقع پرخصوصی مہم میں بہترین کارکردگی دیکھانے والے افسران کو شاباش دی ۔

متعلقہ عنوان :