ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی شہید میرعبدالخالق لانگو کی والدہ کی وفات پر تعزیت

منگل 10 مارچ 2015 23:38

خالق آباد منگچر( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گذشتہ روز شہید میرعبدالخالق لانگو کی والدہ اور صوبائی مشیر خزانہ میرخالد لانگو کی دادی کی وفات پر خالد آباد منگچر جاکر میرخالد لانگو سے تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر میرطاہر بزنجو، پرنسپل سیکریٹری محمد نسیم لہڑی، ایڈیشنل سیکریٹری محمد یونس سرپرہ بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے جبکہ سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور ایم ڈی بی پی پی آر اے ارشد حسین بگٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔