فیصل آباد، مارکیٹ میں جان بچانے والی ادویات کی بلیک اورمہنگے نرخوں میں فروخت جاری

منگل 10 مارچ 2015 23:38

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) مارکیٹ میں جان بچانے والی ادویات کی بلیک اورمہنگے نرخوں میں فروخت جاری ، شہری وفاقی حکومت کی طرف سے ادویات ساز کمپنیوں کو قیمتوں میں پچاس فیصد تک اضافہ کی اجازت دینے پر تشویش کا اظہا راور مریض اور نکے اہل خانہ پریشان، حکومت نے ملٹی نیشنل کمپنیوں کو ظالمانہ اضافوں کی کھلی چھٹی دے دی ہے ۔

جعلی ادویات سر عام فروخت کر کے غریبوں کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے، ڈینگی کے شدید خطرات کے باوجود مارکیٹوں میں جعلی مچھر مار ادویات و اشیا کی بھر مار ہے،۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مذکورہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے دوائیوں کی قیمتوں میں کیے گئے اضافے کو فوری واپس لینے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے اس سلسلہ میں آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے ،وائس چیئرمین انجمن تاجران جھنگ روڈ حاجی سیلم،سیکرٹری مزرا شفیق،سابق صدر محمد اصغر ،سابق صدر نائب لالہ دلدار حسین، الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر رائے اکرم کھرل نے کہاہے کہ حکومت نے ملٹی نیشنل کمپنیوں کو ظالمانہ اضافوں کی کھلی چھٹی دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

غریبوں کو 2وقت کی بجائے ایک وقت کی روٹی بھی میسر نہیں اور اب انہیں علاج، معالجے کی سہولتوں میں شدید دشواریوں اور اذیت کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمپنیوں نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جان بچانے والی ادویات کی عملاً قلت پیدا کر کے قیمتوں میں اضافہ کا جواز پیدا کر لیا ہے جبکہ بدترین کرپشن کی وجہ سے حکومت کا ادویات کی کوالٹی چیک کرنے کا بھی کوئی موثر نظام موجود نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات، بجلی، گیس اور اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ادویات کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ غریب مریضوں کیلئے مشکلات کا سبب بن گیا ہے۔ حکومت روز مرہ استعمال اور جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کیا گیا من مانا اضافہ واپس لینے کے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ ادویہ ساز کمپنیوں کو پابند کیا جائے کہ وہ حکومتی پالیسی کے بغیر قیمتوں میں اضافہ نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :