رواں مالی سال جولائی تا فروری؛ پٹرول کی طلب میں17م، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 6فیصداضافہ، فرنس آئل کی فروخت میں4فیصد کمی

منگل 10 مارچ 2015 23:35

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء)رواں مالی سال کے دوران پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی کھپت میں اضافہ ہو گیا۔ ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران فرنس آئل کی فروخت میں کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق جولائی سے فروری تک ہائی اسپیڈ ڈیزل کی کھپت چھ فیصد اضافے سے چھیالیس لاکھ چھبیس ہزار ٹن رہی۔ مالی سال دو ہزار چودہ ، پندرہ کے دوران پٹرول کی فروخت سترہ فیصد اضافے سے انتیس لاکھ سولہ ہزار ٹن رہی۔ فرنس آئل کی کھپت چار فیصد کمی سے اٹھاون لاکھ چوراسی ہزار ٹن رہی ۔