وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع،

شیڈول یکم جون کو جاری کیا جائے گا ، انتخابات جولائی میں ہونگے ، 8 سے 13 جون تک کاغذات نامزدگی ،15سے 20جون تک جانچ پڑتال ،20سے 24جون تک اپیلیں دائر ،30 جون تک فیصلے ہونگے ، حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا

منگل 10 مارچ 2015 23:35

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع ، شیڈول یکم جون کو جاری کیا جائے گا ، انتخابات جولائی میں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں جس کے لیے باقاعدہ شڈیول یکم جون کو جاری کیا جائے گا غیر حتمی شیڈول کے مطابق آٹھ سے تیرہ جون تک کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے پندرہ سے بیس جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی بیس سے چوبیس جون تک امیدوار اپیلیں دائر کرسکیں گے جن پر تیس جون تک فیصلے ہوگے بلدیاتی انتخابات جولائی میں ہوں گے حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :