اکال تخت سے ہونے والے ابتدائی کیلنڈر کو تبدیل نہیں ہونے دیں گے ،

نانک شاہی کیلنڈر کو ماننے والے سکھ موتیوں کی لڑی ہے جو کسی صورت ٹوٹ نہیں سکتی ، سردار شام سنگھ

منگل 10 مارچ 2015 23:34

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) پاکستان سکھ گورد وارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار شام سنگھ نے شرومنی گورد وارہ کمیٹی کی طرف سے نانک شاہی کیلنڈر میں تبدیلی کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکال تخت سے ہونے والے ابتدائی کیلنڈر کو تبدیل نہیں ہونے دیں گے ،نانک شاہی کیلنڈر کو ماننے والے سکھ موتیوں کی لڑی ہے جو کسی صورت ٹوٹ نہیں سکتی ،ان خیالات کا اظہار سردار شام سنگھ نے شرومنی گورد وارہ پر بندھک کمیٹی کی جانب سے تیار کیے جانے والے نانک شاہی کیلنڈر کوتقسیم کرنے کی شازش کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہشرومنی گورد وارہ پربندھک کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان سکھ گورد وارہ پربندھک کمیٹی سے کسی کو مدعو نہ کر نا انتہائی افسوس ناک عمل ہے جسکی پاکستان کی تمام تر سکھ سنگتیں پر زور مذمت کرتی ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ اگر اب انہوں نے نانک شاہی کیلنڈر میں کوئی تبدیلی کی تو ہم اسے ماننے کو تیار نہیں ہوں گے کیونکہ ہم نے متفقہ طور پر 2003-4میں جاری ہونے والے نانک شاہی کیلنڈر پر اتفاق کیا تھا اور آئندہ بھی اسی کے مطابق سکھ مذہب کے بانی گورو نانک دیو جی کے یوم پیدائش اوروفات سمیت دیگر گوروؤں کے تہوار منائیں گے ،نانک شاہی کیلنڈر میں ہونے والی تبدیلی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :