تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیر اہتمام غازی ممتاز حسین قادری کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

منگل 10 مارچ 2015 23:33

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیر اہتمام غازی ممتاز حسین قادری کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ پریس کلب کے باہر ہوا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تحفظ ناموس رسالت محاذ کے جزل سیکریٹری مولانا محمد علی نقشبندی نے کہاہے کہ غازی ممتاز قادری کے فیصلے پر عملدرآمد کیاگیا تو اس کے نتائج خوفناک ہونگے اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی اور ہزاروں ممتاز قادری پیدا ہونگے ،ریمنڈ ڈیوس کے لئے جس طرح راتوں رات عدالتیں لگائی گئیں اور حکومت نے اپنا کردار ادا کیا اور کھلے عام قتل کرنے والے شخص کو رہا کراکے بیرون ملک روانہ کردیا گیا اسی طرح ممتاز قادری کی رہائی کیلئے بھی حکومت اپنا کردار ادا کرئے ،پاکستان کے عدالتی قانون سے بڑھ کر قرآن وسنت کا قانون ہے جس کے مطابق ممتاز قادری نے جو کیا وہ قتل کے زمرے میں نہیں آتا،ممتاز قادری کا اقدام درست تھا ،انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری کو دہشتگرد کہنے والوں کے منہ پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے طمانچہ مارا ہے کہ ممتاز قادری دہشتگرد نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

اہلسنت کی تمام تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں ممتاز قادری تنہا نہیں اسکے پیچھے کروڑوں لوگ چاہنے والے ہیں ،ممتاز قادری کی رہائی کیلئے اہلسنت کی تنظیمیں جدوجہد کرتی رہینگے ،ممتاز قادری کو دہشتگرد کہنے والے اپنی زبان کولگام دیں ،ممتاز قادری کو دہشتگرد کہنے والوں کو محاسبہ کیا جائیگا ۔اس موقع پر مولانا مجاہد عبدالرسول خان، قاری شفیق اللہ ، مفتی کریم خان، مفتی عمران حنفی، مولانا اصغر نورانی ، صاحبزادہ نعمان رضاو دیگر بھی موجود تھے