صدر گوگیرہ،حساس ادارے نے دو مشتبہ افغان باشندوں کو حراست میں لیکر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا

منگل 10 مارچ 2015 23:30

صدر گوگیرہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء)حساس ادارے کی کاروائی گاڑی میں گھومنے والے دو مشتبہ افغان باشندوں کو حراست میں لیتے ہوئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق حساس ادارے کے ضلعی ذمہ دار کو کسی شہری نے اطلاع کی کے ایک گاڑی میں سوار مشکوک افرادشہر کے اندورن مقامات پرمسلسل چکر لگا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جس پر حساس ادارے کے ملازمین نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افغانیوں ”اولس میر“ اور طلمائی خان کو حراست میں لیتے ہوئے ابتدائی تفتیش کی تو وہ دونوں کو ئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس پر دونوں افغانیوں کو مزید تحقیقات کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ ان کے زیر استعمال گاڑی کو تھانہ اے ڈویژن بند کر دیا گیا ۔