ایس ایم ایچ انٹر نیشنل کے زیر انتظام بھارت اور دیگر ممالک میں تجا رتی نمائشوں سے ایف پی سی سی آئی کا کوئی تعلق نہیں ،ترجمان

منگل 10 مارچ 2015 23:27

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) ایف پی سی سی آئی کی جانب سے جا ری کردہ بیا ن میں وضاحت کی گئی ہے کہ ایس ایم ایچ انٹر نیشنل کے زیر انتظام بھارت اور دیگر ممالک میں تجا رتی نما ئشو ں کے انعقا د سے فیڈریشن آف پاکستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے بالواسطہ یا بلا واسطہ کو ئی تعلق نہیں ہے۔ایس ایم ایچ انٹر نیشنل نے فیڈریشن چیمبر کا نشان انتظامیہ کے منظور ی کے بغیر اور علم میں لائے بغیر اپنے سر کلر میں استعمال کیا اور پاکستانی کمپنیوں کو تاثر دیا کہ ان کے نما ئشو ں میں ایف پی سی سی آئی کی مکمل حما یت حاصل ہے ۔

جبکہ ایسا ہر گز نہیں ہے ۔اورایف پی سی سی آئی کی انتظامیہ ایس ایم ایچ انٹر نیشنل کے خلا ف غیر قا نونی طو ر پر ایف پی سی سی آئی کا لو گو (نشان) کے استعمال کر نے پر قا نونی چا ر ہ جو ئی کر یگی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایف پی سی سی آئی نے ایس ایم ایچ انٹر نیشنل کو ایک نو ٹس بھی جا ری کیا ہے کہ و ہ فور ی طو ر پر اپنے سرکلر سے ایف پی سی سی آئی کا نشان ختم کریں ۔

ایف پی سی سی آئی نے پہلے ہی ایک سر کلر کے ذریعے تمام ریگولر نما ئش کندگان اور پو رے ملک میں اپنے ممبر باڈیز کو بھی اس سلسلے میں آگا ہ کر دیا ہے کہ ایس ایم ایچ انٹرنیشنل کی تجا رتی نما ئشو ں سے ایف پی سی سی آئی کا کو ئی تعلق نہیں اور اگر کو ئی کمپنی ان نما ئشو ں میں شر کت کر یگی تو اپنی ذمہ داری پر کریگی اور فیڈریشن چیمبر کسی بھی قسم کے نتا ئج کا ذمہ دار نہیں ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :