پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا رضا ربانی کی بطور چیئرمین سینیٹ نامزدگی پر پریس کلب کے باہر جشن ،

ویلکم ویلکم رضا ربانی ویلکم اور پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بازی ‘ مٹھائیاں تقسیم کی گئیں

منگل 10 مارچ 2015 23:19

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) رضا ربانی کی بطور چیئرمین سینیٹ نامزدگی اور مسلم لیگ (ن) کی طرف سے حمایت کے اعلان کی خوشی میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے پریس کلب کے باہر جشن مناا اور مٹھائیاں تقسیم کیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کارکن ویلکم ویلکم رضا ربانی ویلکم اور پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے ۔ اس موقع پر رہنماؤں اور کارکنو ں نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی جبکہ راہگیروں میں بھی مٹھائی تقسیم کی گئی ۔