ہرنائی شہر میں پی ٹی سی ایل کی جانب سے بچھائے گئے زیر زمین کیبل ناکارہ ہوچکے ہیں ،پی ٹی سی ایل ہرنائی کے صارفین

منگل 10 مارچ 2015 23:07

ہرنائی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء )پی ٹی سی ایل ہرنائی کے صارفین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہرنائی شہر میں پی ٹی سی ایل کی جانب سے بچھائے گئے زیر زمین کیبل ناکارہ ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے اکثر ٹیلی فون ڈیڈ ہوتے ہیں اس وقت نصب صارفین نے تنگ آمد بہ جنگ آمد اپنے فون نمبر کاٹ لئے ہیں ہرنائی کے اکثر سرکاری محکموں کو بھی پی ٹی سی ایل کی سہولت میسر نہیں عوامی حلقوں نے پی ٹی سی ایل حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر بھر میں نئے زیر زمین کیبل بچھانے کے لئے اقدامات کریں ورنہ ضلعی ہیڈ کوارٹر میں پی ٹی سی ایل کی صارفین کی تعداد ختم ہو جائے گی واضح رہے ماضی میں جبزیر زمین کیبل بچھائے گئے تو شہر سے پانچ کلومیٹر دور کلی اسپانی اور کلی خدرانی اور زرمانہ کلی میں عام آدمی کو آسانی سے پی ٹی سی ایل کا کنکشن مل جاتا تھا لیکن ان ایکسچینج سے تین سو گز کے فاصلے پر کنکشن نہیں ملتا جب کے جو کنکشن اس وقت کام کر رہے ہیں ان میں اکثر خراب رہتے ہیں جن کی وجہ بہت عرصہ گزرنا اور کیبلوں کا خراب ہونا بتایا جاتا ہے لہزا حکام اس جانب توجہ دیں۔