قمبر پولیس کی کارروائی 80ایکڑ پر کھڑی کروڑوں روپوں کی پوست کی فصل کو تباہ کر دیاگیا

منگل 10 مارچ 2015 22:57

لاڑکانہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) قمبر پولیس کی کارروائی 80ایکڑ پر کھڑی کروڑوں روپوں کی پوست کی فصل کو تباہ کر دیاگیا،45افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ایس ایس پی قمبر شہداد کوٹ سرفراز نواز شیخ کے مطابق قمبر پولیس کی جانب سے منشیات کی فصل کے خلاف رینجرز اور اینٹی نارکوٹکس کی مدد سے سات روزہ مہم شروع کی گئی ہے جس میں سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقوں راہوجو آتھیو،باجک،مرزا پور، سیتا جی ڈاتھ اور آچھو تھر میں کاروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 80 ایکڑ پر کھڑی کروڑوں روپوں مالیت کی پوست کی تیار فصل کو تباہ کرتے ہوئے پینتالیس افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں سے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے،جبکہ مزید کی گرفتاری کے لیے کاروائی جاری ہے، ایس ایس پی سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ بڑے رقبے پر کاشت کی جانے والی پوست کی فصل کو تباہ کردیا ہے ، جب فصل تیاری کے مراحل کے بعد جب منشیات میں تبدیل ہوتی ہے تو فی ایکڑ کی چالیس سے پچاس لاکھ تک مالیت ہوتی ہے ،انہوں نے مزید کہاکہ پولیس ضلع بھر میں منشیات کی فصل کی تباہی تک کاروائیاں جاری رکھے گی تاکے ضلع سے سماجی برائی کا خاتمہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :