پاکستان فشرفوک فورم کے چیئر مین سید محمد علی شاہ کی گاڑی بدین کراچی روڈ پر حادثے کا شکار، اہلیہ جاں بحق

منگل 10 مارچ 2015 22:55

بدین ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) پاکستان فشرفوک فورم اور ورلڈ فشرمین فورم کے چیئر مین سید محمد علی شاہ کی گاڑی بدین کراچی روڈ پر دیوان شوگرمل کے قریب حادثے کا شکار گاڑی میں سوار سید محمد علی شاہ کی اہلیہ اور وائیس چیئرمین فشر فوک فورم سیدہ طاہرہ شاہ موقع پر یہ جاں بحق ہوگی جبکہ سید محمد علی شاہ سمیت دیگر تین ماہی گیر زخمی ہوگئے زخمیوں کو پہلے دیوان شوگر مل ہسپتال وہاں سے ٹھٹھہ اور بعد ازیں کراچی آغاخان ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، پاکستان فشر فوک فورم کی جانب سے حادثے کے سوگ میں تین روز کے لئے تمام تر تنظیمی سرگرمیوں کے علاوہ مچھلی اور جھینگے کے شکار کی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے واضع رہے کہ سید محمد علی شاہ دریاؤں کے عالمی دن اور خواتین کے عالمی دن کے سلسلہ میں گزشتہ روز ٹھٹھہ کے ساحلی عالقوں میں ماہی گیروں کی مختلف تقریبات میں شرکت کے بعد منگل کے روز صبح ٹھٹھہ سے بدین آرہے تھے جہاں انہوں نے ماہی گیروں کی تقریب اور ریلی میں شرکت کرنی تھی کہ ان کی کار کے سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے روڈ سے نیچے پانی کے گڑے میں کلٹی ہوگی جہاں پر ان کی اہلیہ طاہرہ شاہ موقع پر ہی جان بحق ہوگئی ، مرحوم طاہرہ شاہ ماہی گیروں کے حقوق کے لئے ہمیشہ پررے علاقے میں سرگرم رہی اور کراچی ،بدین ، ٹھٹھہ کے علاوہ سندھ بھر کے ماہی گیروں کی خوشی اور غمی میں بھی شریک رہتی تھی جس کی وجہ سے ماہی گیربستیوں اور سیاسی سماجی حلقوں میں سوگ چھایا ہوا ہے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ، سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ، ایم پی اے حسنین مرزا ،سینئر عاجز دھامرہ کے علاوہ مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد اسماعیل راہو بدین پریس کلب کے صدر تنویر احمد آرائیں سینئر صحافیوں عبدالمجید ملاح ، شوکت میمن ، الیاس ملک ، عبداللطیف زرگر ، مرتضیٰ میمن ، اللہ رکھیونعیم ، عمران خواجہ ، دودو پنھنور ،انیس میمن ، نواز چنہ ، ساون خاصخلی ، اشفاق میمن ، خالد عباسی ، حسین سومرو ، اختر شاہ ، محمد علی بلیدی اور دیگر نے طاہرہ شاہ کی وفات پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :