سجاول کے قریب بدین روڈ سے مسلح افراد نے روڈ بلاک کرکے شہزور چھین کر فرار ہوگئے

منگل 10 مارچ 2015 22:51

سجاول (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) سجاول کے قریب بدین روڈ سے مسلح افراد نے روڈ بلاک کرکے شہزور چھین کر فرار ہوگئے اطلاع پر پولیس نے ناکا بندی کرکے تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیاجبکہ تین فرار ہوگئے ، ایس پی سجاول جان محمد برھمانی نے بتایاکہ چوہڑجمالی اور جاتی روڈ پر گاؤں راول جمالی کے قریب پولیس مقابلے میں تین ڈاکواسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتارکرلئے گئے ہیں جبکہ باقی تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی کھوج جاری ہے۔