کراچی،مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا
منگل 10 مارچ 2015 22:41
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ کراچی پولیس چیف نے حملے میں ایک ہی گروپ کو ملوث قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ ایم اے جناح روڈ پر لائٹ ہاؤس کے قریب پیش آیا جہاں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شکیل جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اور اس کی شناخت ارشد کے نام سے ہوئی۔
لائٹ ہاؤس پر فائرنگ کے بعد فرار ہوتے ملزمان نے صدر رمپا پلازہ پر معمول کی ڈیوٹی پر تعینات 15 کی پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی شکیل اور ہیڈ کانسٹیبل سعید موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔(جاری ہے)
کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے واقعے پررد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے دونوں واقعات میں ایک ہی حملہ آور ملوث تھے۔
گزشتہ روز دہشت گردوں کے خلاف بھر پور آپریشن کیا گیا جس کے بعد دہشت گردوں نے پولیس پر حملے کیے تاہم پولیس پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔دوسری جانب وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے 4 پولیس اہلکاروں کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ شہر میں امن و امان کے لیے مزید اقدامات کئے جائیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.