زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے زیراہتمام جشن بہاراں میلہ 18 مارچ کو شروع ہوگا

منگل 10 مارچ 2015 22:34

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے زیراہتمام جشن بہاراں میلہ 18 مارچ کو شروع ہوگا جو 23 مارچ تک جاری رہے گا‘ میلے میں زرعی نمائش (ایکسپو سنٹر) کسان میلہ‘ کلچرل شو‘ فلاور شو‘ نیزہ بازی‘ اعلی نسل کے جانور اور دودھ دینے والے جانور کے علاوہ دیگر پروگرام مرتب کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میلے کا افتتاح زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان ستارہ امتیاز کریں گے جبکہ زرعی کسان میلہ جوکہ 22 مارچ کو منعقد ہوگا اس میلے میں صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرحت جاوید مہمان خصوصی ہوں گے۔

”آن لائن“ کو ڈین فیکلٹی زراعت/کنوینئر آرگنائزنگ کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد تمغہ امتیاز نے بتایا کہ اس جشن بہاراں میں اور کسان میلہ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ اس میلے میں ملک بھر سے زرعی شعبے سے تعلق رکھنے والے کاشتکار‘ زمیندار اور زرعی سائنسدانوں کے علاوہ غیر ممالک سے بھی زرعی سائنسدان شرکت کریں گے۔ میلے کی رنگا رنگ تقریبات سے ملک کی نہ صرف ثقافت اجاگر ہوگی بلکہ ملک میں غذائی استحکام کو یقینی بنانے اور منافع بخش زرعی ٹیکنالوجی کے رواج کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔۔

متعلقہ عنوان :