عوامی محاذ ہجیرہ کے زیر اہتما م مسائل کے حل کے لیے احتجاجی مظاہرہ

منگل 10 مارچ 2015 22:16

ہجیرہ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) عوامی محاذ ہجیرہ کے زیر اہتما م مسائل کے حل کے لیے احتجاجی مظاہرہ ،احتجاجی جلوس سول سپلائی گراؤنڈ سے شروع ہو ا مظاہرین کا مطالبات کے حق میں ایس ڈی ایم آفس کے سامنے دھرنا ،شرکاء جلوس مطالبات کے حق میں شدید نعرہ بازی کر رہے تھے تحصیلدار ہجیرہ دھرنا میں پہنچ گے مظاہرین کو مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری لگانے کی یقین دھانی،تفصیلات کے مطابق عوامی محاذ ہجیرہ کے زیر اہتما م متاثرین لینڈ سلائنڈنگ کو معاوضہ جات کی عدم ادائیگی ،لو ڈشیڈنگ،اور دیگر مسائل کے حل کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرہ کی قیادت سردار عبدالرحمان ، امجد سردار،سردار نسیم،سردار مصطفی ،سردار ارزش،سردار ذوالفقار،ودیگر کر رہے تھے شرکاء مظاہرے سے عوامی محاذ کے کو آرڈینیٹر سردار عبدالرحمان کا شر،سردار ذوالفقاراور دیگر نے خطاب کرتے ہو ے کہاکہ ہجیرہ مسائلستان بنا ہو ا ہے متا ثرین سیلاب کو اداہ نہ کیے گے اقرباء پروری اور کریشن عروج پر ہے ہسپتال میں مریضوں کو سہو لیات نہیں سپیکر اسمبلی ہوائی اعلانات کر رہے ہیں مطالبات فوری حل کیے جائیں ایسی اثناء میں تحصیلدار ہجیرہ سردار ذیشان دھرنے میں پہنچ گے انہوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوے ہجیرہ میں دو ہفتہ کے اندر ضلعی انتظامیہ اور جملہ محکمہ جات کے سربراہان کو بلا کرکھلی کچہری لگا کر مسائل حل کرانے کی یقین دھانی کروائی جس پر عوامی محاذ کے کو آرڈینیٹر سردار عبدالرحمان کا شرنے احتجاج موخر کرنے کا اعلان کرتے ہوے کہاکہ اگر دو ہفتہ کے اندر اندر کھلی کچہری لگا کر مسائل حل نہ کیے گے تو جلاؤ ،گھیراؤ کی تحریک شروع کرینگے۔