Live Updates

حکومت کی رضا ربانی بطور چیئرمین سینیٹ نامزدگی حمایت کرنے پر تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کا خیر مقدم،جمہوریت کی جیت قرار دیدیا،

وزیر اعظم کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں،مبارکباد کے مستحق ہیں،آج خوشی کا دن ہے ،قوم کو یکجہتی کا پیغام جائیگا،فاٹا کیلئے صدارتی آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مولانا فضل الرحمن،اسفند یار ولی ،راجہ پرویز اشرف ،الطاف حسین، فاروق ستار، ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ تحریک انصاف کو دیا جائے، سراج الحق کا وزیر اعظم سے مطالبہ

منگل 10 مارچ 2015 21:57

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) حکومت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کیلئے میاں رضا ربانی کی بطور نامزدگی کے اعلان کے بعد ملک کی تمام سیاسی و مذہبی قائدین نے وزیر اعظم کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے فیصلے سے جمہوریت کی جیت ہوئی ہے ،آج کے فیصلے سے قوم کو یکجہتی کا پیغام جائیگا ،منگل کے روز وزیر اعظم نے تمام پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ،ظہرانے سے خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف نے چیئرمین سینیٹ کیلئے میاں رضا ربانی کی حمایت کا اعلان کیا جس کا تمام سیاسی جماعتوں نے اس فیصلے کو سراہا اور وزیر اعظم کی تعریف ۔

اجلاس کے بعد جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں اس فیصلے سیاسی استحکام آئیگا اور قوم کو یکجہتی کا پیغام جائیگا ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں 21 ویں ترمیم پر کھل کر بات ہوئی ہے وزیر اعظم نے21 ویں ترمیم کے حوالے سے میٹنگ کی تمام مینٹیننس رپورٹ کو طلب کر لیا ہے ، اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ آج کے فیصلے سے جمہوریت کی جیت ہوئی ہے ،وزیر اعظم نے فراغدلی کا مظاہرہ کیا ہے جو مبارکباد کے مستحق ہیں ، انہوں نے کہا کہ آج ہونے والے فیصلے سے اچھا فیصلہ کوئی اور نہیں ہو سکتا تھا ،آج کا دن خوشی کا دن ہے ، ملک میں جمہوریت پروان چڑھے گی ،انہوں نے کہا کہ فاٹا کیلئے جاری کیا گیا صدارتی آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،پیپلز پارٹی کے رہنما پر ویز اشرف نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کیلئے ہمارے امید وار کی حمایت کرنے پر وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں ، انہوں نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین کی نامزدگی تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت سے کریں گے ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے ڈپٹی چیئرمین کی نامزدگی پر اتفاق ہوا ہے ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم کے بیان کو خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آج سیاسی جماعتوں نے فراغدلی کا مظاہرہ کیا ہے ، انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں لانے کے لئے ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ دیا جائے ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے بیان کو جرات مندانہ فیصلہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس فیصلے سے ملک اور جمہوریت میں استحکام آئیگا اور ملکی مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوگا،ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ نامزدگی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ،انہوں نے وفاق تمام صوبوں کی اکائی ہے ،صوبوں کے مسائل حل ہونے چاہئیں ، بلوچستان کے احساس محرومی کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور ڈپٹی چیئرمین بلوچستان سے لیا جائے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات