کندھ کوٹ کے قریب پولیس تھانہ کرمپورکے حدود دیھ جمال کے علاقے میں بدنام زمانہ ڈکیٹ نظیرچولیانی پولیس اور رینجرز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک

منگل 10 مارچ 2015 21:45

کشمور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) کندھ کوٹ کے قریب پولیس تھانہ کرمپورکے حدود دیھ جمال کے علاقے میں بدنام زمانہ ڈکیٹ نظیرچولیانی پولیس اور رینجرز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہو گیا ہے ۔ڈکیت پر دس لاکھ انعام مقرر تھا جبکہ ایک مبینہ ڈکیٹ زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کشمورکند ھ کوٹ عمرطفیل کے مطابق خفیہ اطلاع پر کرمپورکے نواح میں واقع جمال کے علاقے میں کارروائی کی گئی جہاں ڈاکونظیرچولیانی اور اسکے گروہ سے مڈھ بھیڑ ہوئی اور مقابلے میں بدنام زمانہ ڈکیٹ نظیرچولیانی ہلاک جبکہ ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی نے مزید بتایاکے ملزمان کے قبضے سے بھاری تعدادمیں اسلحہ برآمد ہواہے ۔مقابلے کے بعد5 ڈکیت فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :