سکرنڈ، 2 مختلف واقعات میں 2 افرد جاں بحق

منگل 10 مارچ 2015 21:43

سکرنڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) 2 مختلف واقعات میں 2 افرد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گوٹھ رکوجا انڑ کے پاس رین مائنر میں ایک نامعلوم شخص کی ڈوبی ہوئی نعش برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

نعش کئی روز پرانی ہونے کے سبب گل سڑ چکی تھی، مقامی پولیس لاش کو لاوارث قرار دے کر دفنا دیا۔ علاوہ ازیں ٹریفک حادثے میں 55 سالہ باقر علی راجپوت اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے، ان کی کار کھڑی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی۔ واقعہ بوجھری کے قریب لنک روڈ پر پیش آیا۔ مرحوم باقر راجپوت کے جسد خاکی کو سکرنڈ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔