الیکشن کمیشن نے اسلام آباد سے منتخب ہونے والے سینیٹر ظفر اقبال جھگڑا کی کامیابی کا نوٹیفییکیشن جاری کر دیا،

راحیلہ مگسی کا معاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے نو ٹیفیکیشن جاری نہ ہو سکا

منگل 10 مارچ 2015 21:40

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء ) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد سے منتخب ہونے والے سینیٹر ظفر اقبال جھگڑا کی کامیابی کا نوٹیفییکیشن جاری کر دیا راحیلہ مگسی کا معاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے نو ٹیفیکیشن جاری نہ ہو سکا تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد سے جنرل سیٹ پر منتخب ہونے والے ظفر اقبال جھگڑا کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن با ضا بطہ طور پر جاری کر دیا ظفر اقبال جھگڑا نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام ا عتراضات دور کر دئیے تھے جس کے بعد اسلام آباد ہا ئیکورٹ نے ا لیکشن کمیشن کو حکم دیا تھا کہ ظفر اقبال جھگڑا کا با ضابطہ نوٹیفیکشن جاری کیا جائے جس پر الیکشن کمیشن نے منگل کے روز ظفر اقبال جھگڑا کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا جبکہ راحیلہ مگسی کا معاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے ان کا کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری نہ ہو سکا۔